حکومت سے مذاکرات کریں،پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں کا پارٹی قیادت کو کھلا خط


لاہور:(خبر نگار)پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں نے پارٹی قیادت کو کھلا خط لکھ کر حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دےدیا۔

سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی، سابق وزرا محمود الرشید، یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ نے خط میں لکھا ملکی تاریخ کے بد ترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ بات چیت ہے ، مذاکرات سیاسی،مقدرہ سمیت ہر سطح پر ہونے چاہئیں،پی ٹی آئی لاہور کے اسیر رہنماوں کو بھی حصہ بنایا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا مذاکراتی کمیٹی کی تقرری کےلئے عمران خان تک رسائی ممکن بنائی جائے تاکہ لیڈرشپ وسیع مشاورت کر سکے اور ملاقات کے عمل کو وقتاً فوقتاً جاری رکھنا ہوگا۔