غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائےگی، ٹرمپ
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے تک غزہ میں جنگ بندی کی امید ظاہر کردی ۔
وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، میرا خیال ہے آئندہ ہفتے تک معاہدہ ہوجائےگا،غزہ کی صورتحال بہت خراب ہے، امریکہ رقم و غذا فراہم کررہا ہے ،کوئی اور ملک مدد نہیں کر رہا،ایران نے یورینم افزودگی کو بڑھایا تودوبارہ حملے سے بالکل گریز نہیں کروں گا۔



















