پاکستان آئندہ ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا


نیویارک: (خواجہ فاروق) پاکستان اگلے ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پروگرام آف ورک سے آگاہ کیا۔

عاصم افتخار نے کہا امن وسلامتی کے فروغ کیلئے رکن ممالک پرعزم ہیں، صدارت کو کھلے، شفاف و مشاورتی انداز میں انجام دیں گے،بین الاقوامی چیلنجز کے حل کےلئے کثیرالجہتی تعاون کی ضرورت ہے،پاکستانی مستقل مندوب نے سیکرٹری جنرل کی امن و استحکام کےلئے کی جانےوالی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔