راولپنڈی :(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاہے آئینی بحران سے بچنے کےلئے بجٹ پاس کیا،عمران خان کا اختیار ہے جب کہیں گے حکومت اڑا دیں گے،مجھے صرف بانی کو مطمئن کرنا ہے، بانی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، ملک میں آئین و قانون کو روندا جا رہا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈا پور نے کہا سازش ناکام بنانے کیلئے صوبے کا بجٹ منظور کیا، ہم اپنے اور صوبے کے حالات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے، بانی جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کر دیں گے،پھر کہتے ہیں سخت بات کرتا ہوں، بتائیں میرے پاس کیا آپشن ہے، واضح بتارہا ہوں آئی ایم ایف کےساتھ ابھی اگلا مرحلہ ہونا ہے، پھرآئی ایم ایف پروگرام میں ہمارا بھی یہی رویہ ہوگا، کسی فنانس میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاجب پھنسیں گے تو پھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں گے، احتجاج کرتے ہیں تو گولیاں ماری جاتی ہیں، بانی نے کہا تھا بجٹ پاس کرنے سے پہلے مجھ سے میٹنگ کی جائے لیکن میری بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،پارلیمانی و سیاسی کمیٹی میں بجٹ کا معاملہ رکھا، آئینی بحران سے بچنے کےلئے بجٹ پاس کیا، کھلا آدمی ہوں کبھی بلیک میل نہیں ہوتا۔
عمران خان کا اختیار ہے جب کہیں گے حکومت اڑا دیں گے:گنڈا پور



















