پی ٹی آئی ، اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک ڈور رابطوں میں پھر تعطل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سخت بیانات،امریکہ میں احتجاج سے پی ٹی آئی ، اسٹیبلشمنٹ کے بیک ڈور رابطوں میں پھر تعطل،پیشرفت رک گئی۔

ذرائع کے مطابق عید سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا ،26 نومبر کے بعد کچھ اہم شخصیات کےساتھ محدود وقت کےلئے رابطے بھی بحال ہوئے تاہم پی ٹی آئی قیادت کے بعض سخت بیانات نے ماحول کو کشیدہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے حالیہ احتجاج بھی پیشرفت کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنا، حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقے سخت ناراض ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہابات چیت کےلئے راستے کھلے ، ملک کی خاطر سنجیدہ اور نتیجہ خیز روابط کو تیار ہیں،چند افراد بیانات یا اپنے عمل سے روابط میں رکاوٹ بنتے رہے ہیں۔