اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے عمران خان کی رہائی کیلئے کسی ملک سے مدد نہیں مانگیں گے،ریلیف عدالتوں سے لیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاڈیل کا کوئی جواز اور امکان نہیں ، عمران خان یا پی ٹی آئی نے کبھی کسی ملک سے تعاون نہیں مانگا،ریلیف آئین و قانون کے مطابق عدالتوں سے لیا جائے گا، عدالتیں بہت مشکل حالات میں کام کر رہی ہیں، کبھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے نئی امریکی انتظامیہ سے امیدیں نہیں لگائیں،وفد نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کرکے بر دار ملک سے اظہار یکجہتی کیا،ایرانی سفیر کو بتایا پاکستانی حکومت، اپوزیشن اور عوام سب آپ کےساتھ کھڑے ہیں۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہااسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہےں،اپنا دفاع کرنا ایران کاحق ہے،پی ٹی آئی ایران کی حمایت کرتی رہے گی،عرب لیگ اور او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا دنیا میں تیل کے سب سے بڑے کنویں کویت ،ایران میں ہیں، اسرائیل ایران جنگ کی وجہ سے دنیا کی معیشت کو بہت فرق پڑے گا،اسرائیل کا حملہ دہشتگردانہ تھا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا اسرائیل اکیلے نہیں لڑ سکتا،امریکہ کی طرف سے سگنل ملا ،پاکستان کے عوام مظلوموں کےساتھ ہیں۔
عمران خان کی رہائی کیلئے کسی ملک سے مدد نہیں مانگیں گے،پی ٹی آئی



















