آئیں!ملکر بجٹ کی منظوری روکیں،پی ٹی آئی کی پی پی کو پیشکش
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بڑی سیاسی پیشرفت،پی ٹی آئی کاوفاقی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ،ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی باضابطہ پیشکش کر دی ۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے سابق وزیراعظم وسینئر رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف سے اہم ملاقات کی، اپوزیشن کی ممکنہ مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی واقعی بجٹ کے بائیکاٹ کیلئے سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی ساتھ دینے کو تیار ہے، بجٹ جیسے اہم قومی معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونا حکومت پر دباو بڑھا سکتا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے اسد قیصر کو یقین دہانی کرائی پی ٹی آئی کی پیشکش کو پارٹی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھیں گے،معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔



















