غزہ میں انسانی امداد کے حق میں ووٹ نہ دینا شرمناک ہے،پریانکا گاندھی

نئی دہلی :(مشرق نیوز) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سینئر رہنما پریانکا گاندھی نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دینے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کو شرمناک قرار دےدیا۔

کانگریس رہنما نے کہا بھارتی حکومت کا فیصلہ ملک کی سامراج مخالف پالیسی سے انحراف ہے، نیتن یاہو فلسطینی قوم کو صفحہ ہستی سے مٹا رہے ہیں اور نریندر مودی حکومت جشن منا رہی ہے۔