تہران:(مشرق نیوز)ایران نے اسرائیلی ایجنسی موساد کے مزید 2 ایجنٹ گرفتار کرلیے، ترجمان پولیس نے کہا اسرائیلی جاسوسوں کو البرز صوبہ سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ہونے والے جاسوس بم بنانے میں مصروف تھے،دھماکہ خیز مواد، ڈیجیٹل آلات و دیگر حساس اشیا بھی برآمدکرلی گئیں،جاسوس ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش میں ملوث تھے ،تعلق براہ راست اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک سے ہے۔
ایران ،بم بنانے میں مصروف موساد کے مزید 2 ایجنٹ گرفتار



















