مسلح ہو کر اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرینگے، گولی کا جواب گولی ہو گا،گنڈا پور
پشاور:(بیورورپورٹ) وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے مسلح ہو کر اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرینگے، گولی کا جواب گولی ہو گا، صرف گولی نہیں چلے گی بلکہ ٹھوک کر ماریں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا خیبر پختونخوا کے عوام تیار رہیں اگر ہم پر گولی چلی تو پھر انہیں بھی گولی کھانی پڑے گی۔
پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کےلئے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا ،وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔
جلسہ تاخیر سے شروع ہوا اور کوئی بھی رہنما مقامی وقت تک پنڈال نہ پہنچا، جلسے کی وجہ سے ورسک روڈ پر ٹریفک کی صورتحال بدترین رہی،وزیراعلیٰ کے جلسہ گاہ پہنچنے پر آتش بازی کی گئی جبکہ علی امین گنڈا پور نے سٹیج پر آتے ہی پیٹرن انچیف کے حق میں نعرے بازی کی،جلسہ سے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان اور سابق ایم این اے ساجد نوازنے خطاب کیا اور پارٹی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔



















