دفاعی معاہدے ہوتے مگر ہتھیار نہیں آتے ،بھارتی ایئر چیف نے کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا


نئی دہلی: (مشرق نیوز) دفاعی معاہدے ہوتے مگر ہتھیار نہیں آتے ،بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ نے کرپشن کا بھانڈا پھوڑدیا۔

اے پی سنگھ نے انکشاف کیا ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ، کوئی دفاعی پراجیکٹ کبھی بھی وقت پر مکمل نہیں ہوا، جانتے ہیں کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں پھر بھی معاہدے کرتے ہیں،ہر منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔

بھارتی ائیر چیف نے اعتراف کیا آپریشن سندور نے دفاعی قیادت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیااورواضح کیا جنگ کی نوعیت و حکمت عملی بدل رہی ہے،سوال ہے جووعدے پورے نہیں ہونے وہ کیوں کرتے ہیں؟۔