شکست خوردہ مودی صرف دھمکیاں دے سکتا ہے،عطا تارڑ

لاچین :(مشرق نیوز) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے شکست خوردہ مودی صرف دھمکیاں دے سکتا ہے، آذربائیجان کے عوام نے بھی پاکستان کی عظیم فتح کا جشن منایا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاوزیراعظم شہبازشریف نے بہترین استقبال پر صدر علییوف ،عوام کا شکریہ ادا کیا،معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ، وزیراعظم کے دوست ملکوں کے دوروں سے اچھے اثرات سامنے آ رہے ہیں،پاکستان کی فتح کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، صدر آذربائیجان سے ملاقات میں طے ہوا اب وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، یوم تکبیر فتح کا ضامن دن ہے۔