بڑا بریک تھرو،امریکہ ،حماس غزہ میں جنگ بندی پر متفق،اسرائیل کا انکار

دوحہ:(مشرق نیوز)بڑا بریک تھرو،امریکہ ،حماس غزہ میں جنگ بندی پر متفق تاہم اسرائیل نے تجاویز مستر د کردیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی حریت پسند تنظیم حماس نے امریکی تجویز پر جنگ بندی معاہدے کے مسودے کو منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق معاہدہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور حماس کے نمائندوں کے درمیان طے پایا۔

معاہدے میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 60روزہ جنگ بندی شامل ہے، 2مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی ہوگی،5 یرغمالی جنگ بندی کے پہلے روز اور 5 جنگ بندی کے 60 ویں روز رہا ہوں گے ،مجوزہ معاہدے میں جنگ بندی کے پہلے روز سے غیر مشروط انسانی امداد کی فراہمی بھی شامل ہے،اسرائیلی افواج غزہ سے واپس چلی جائیں گی،معاہدے کی ضمانت امریکی صدر نے دی۔

دوسری جانب اسرائیل نے نئی جنگ بندی تجاویز مسترد کردیں،اسرائیلی حکام نے کہاکوئی بھی ذمہ دار حکومت ایسی تجاویز کو قبول نہیں کرسکتی، حماس کوجنگ بندی میں دلچسپی نہیں ۔