امریکہ ،2پاکستانی امیگریشن فراڈ ،منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار
ٹیکساس:(بیورورپورٹ)ایف بی آئی نے 2پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کو امیگریشن فراڈ، منی لانڈرنگ اور جعلی ویزا سکیم چلانے کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔
عبد الہادی مرشد ،سلمان ناصر کےخلاف ٹیکساس کی لا فرم اور ”ریلائی ایبل وینچرز انک“ نامی کمپنی کے ذریعے سازش، ویزا فراڈ، منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہیں۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر پٹیل نے کہاعبد الہادی مرشد ،سلمان ناصرنے مبینہ طور پر جعلی ویزا درخواستیں بیچ کر امریکی امیگریشن قوانین کو چکمہ دینے والا مجرمانہ نیٹ ورک چلایا۔
امریکی عدالت میں دائر کی گئی چارج شیٹ کے مطابق دونوں نے ویزا درخواست دہندگان سے بھاری رقوم وصول کیں اور پھر رقوم کو جعلی تنخواہوں کی صورت میں واپس دےکر ملازمتوں کو حقیقی ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی،دونوں افراد قصوروار ثابت ہوئے تو 20سال تک قید کی سزا ،امریکی شہریت سے محروم ہو سکتے ہیں۔



















