شام پر امریکی پابندیوں کا اختتام نئی شروعات کی امید


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکہ نے شام سے اقتصادی پابندیوں کو باضابطہ طور پر اٹھا لیا۔

وزیر خارجہ مارکوروبیو کے مطابق 180 دن کی معطلی کے بعد پابندیاں مکمل طور پر ختم کردیں،اقدام دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا شام کو مستحکم و خوشحال ملک بننے کےلئے کام جاری رکھنا چاہیے،اقدامات شامی عوام کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔