امریکی اضافی ٹیرف نقصان دہ ہوں گے، یورپی یونین

برسلز:(مشرق نیوز)یورپی یونین نے متنبہ کیا ہے امریکی اضافی ٹیرف فریقین کیلئے نقصان دہ ہوں گے۔

تجارتی امور کے سربراہ ماروس سیفکووچ نے کہا یورپی یونین دونوں فریقین کو فائدہ پہنچنے والے معاہدے کےلئے پرعزم ہے،اپنے مفادات کے دفاع کےلئے تیار ہیں،امریکہ کےساتھ دھمکیوں کی بجائے احترام کی بنیاد پر تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں۔