سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو اعلان جنگ تصور کیاجائےگا،قومی اسمبلی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو اعلان جنگ تصور کیاجائے گا،قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو ایوان اعلان جنگ تصور کرتا ہے ،حکومت معاہدے کی معطلی کےخلاف اقدامات اٹھائے،پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی نے کہا بھارت کو پہلے بھی شکست دی اب وہ پراکسیزکے ذریعے دہشتگردی پر اتر آیاپھرشکست دیں گے۔

میاں خان بگٹی نے کہا خضدار بس حملے میں بھارت ملوث ہے ،بھارت کی پراکسیز کو شکست دیں گے،اعجاز جاکھرانی نے کہا مودی کان کھول کر سن لے،پانی زندگی ہے اور کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ۔