اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ،بیرسٹر گوہر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا پی ٹی آئی فوج کےساتھ کھڑی رہی اور ساتھ دیا، جنگ کی فضا اب بھی موجود ہے،قوم متحد رہے ،موجودہ جنگ 1971 ،1965 سے بھی خطرناک تھی ،دونوں ممالک نیوکلیئر پاور ہیں ،پاکستان کو کامیابی ملنا اعزاز کی بات ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہابھارت کا غرور خاک میں مل گیا ،دوبارہ کچھ ایسا کیا تو پوری قوم ملکر جواب دے گی،پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت اور بانی پی ٹی آئی بڑے لیڈر ہیں اس لئے سختیاں اب ختم ہونی چاہئیں،کوئی جھگڑا نہیں ،فوج کےساتھ کھڑے ہیں، سیاست میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔