لندن :(مشرق نیوز)مسئلہ کشمیر پاک بھارت کشیدگی کی و جہ،تنازع ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ نے42 صفحات پر مشتمل تحقیقی رپورٹ جاری کردی، پہلگام دہشتگردی سے سیزفائر تک کی تفصیلات ،بھارت ،پاکستان کے ردعمل کا موازنہ بھی پیش کیا گیا۔
برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت مسئلہ کشمیر کے دوطرفہ حل پر بضد ،پاکستان بین الاقوامی مداخلت سے حل کا خواہشمند ہے،بھارت نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مشکوک واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان کےخلاف فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا، بھارت کا طرز عمل علاقائی امن کےلئے شدید خطرہ ہے،پاکستان نے انتہائی ذمہ داری، ضبط ،بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا دفاع کیا۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے طاقت، دھمکی ،الزام تراشی کا سہارا لیا گیا،بھارت نے اقوام متحدہ قراردادوں کو مسلسل نظرانداز کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل نہیں ہونے دیا، امریکہ، برطانیہ و دیگر عالمی طاقتوں کی ثالثی کوششوں کو بھی پس پشت ڈالا اور یکطرفہ طور پر حملے کر کے خطے کو سنگین جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا۔
رپورٹ میں لکھا گیا عالمی برادری، بالخصوص امریکہ اور برطانیہ نے بحران میں سستی کا مظاہرہ کیا اگرچہ امریکہ نے جنگ بندی کےلئے پس پردہ کوششیں کیں مگر بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی دکھائی اور کسی بین الاقوامی کردار کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے،برطانوی پارلیمنٹ



















