لندن:(مشرق نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی پشتو“ نے دعویٰ کیا ہے جنگ کے دوران اہم طالبان وزیر نے بھارت کاخفیہ دورہ کیا،دورہ کرنےوالے ابراہیم صدر کو طالبان امیر ملا ہیبت کے نہایت قریب بھی سمجھا جاتا ہے۔
ادھر بھارتی اخبارسنڈے گارڈیئن نے طالبان حکومت کے اہم عہدیدار کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا دورے کی ٹائمنگ اہم ہے تاہم طالبان حکومت اور بھارت کی جانب سے خفیہ دورے کی تاحال تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
جنگ کے دوران اہم طالبان وزیر کاخفیہ دورہ بھارت



















