اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پوری قوم کو مبارکبادد یتے ہوئے کہاہے پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،سخت ردعمل سے بھارت میں مایوسی ہے اور متکبرانہ انداز عاجز ی میں بدل چکا جو دھول چاٹنے کے سوا کچھ نہیں،بھارت کے پالیسی ساز اپنی پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینے پر مجبور ہو گئے۔
خواجہ آصف نے کہاتحمل کو کمزوری کے طور پر غلط سمجھاگیا لیکن مسلح افواج نے فیصلہ کن جواب دیا،مذاکرات میں مسئلہ کشمیر،سندھ طاس معاہدے ،دہشتگردی پر بات ہوگی،معاملات پر پاکستان کا موقف واضح ہے۔
پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،خواجہ آصف



















