پی ایس ایل کی بحالی پر غور شروع، تمام فرنچائزر سے رابطے

لاہور(ایم این پی)پاک بھارت سیز فائر کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بحالی پر غور شروع ،پی ایس ایل مینجمنٹ نے تمام فرنچائزر سے رابطوں کاآغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق سلمان نصیر نے فرنچائز مالکان کو ہدایت دی وہ تیار رہیں کیونکہ پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز کی تیاری کی جا رہی ہے،اپنے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو وہیں روک لیں جہاں موجود ہیں، واپس لانے کے انتظامات کر رہے ہیں

سلمان نصیر نے مزید کہا انتظامات جاری ہیں، پی ایس ایل ضرور ہوگی۔