رافیل طیارے گرنے پر چینی فنکاروں کی مزاحیہ وطنزیہ ویڈیو
بیجنگ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رافیل طیارے گرنے پر چینی فنکاروں نے مزاحیہ وطنزیہ ویڈیو بنادی۔
چینی زبان میں بنائی گئی ویڈیو میں 4فنکاروں کو بھارتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے،وائرل ویڈیو میںچاروں فنکار چینی زبان میں رونا روتے دکھائی دیتے ہیں کہ بھارت نے مر مر کے پیسے جمع کرکے چند رافیل طیارے خریدے تھے، پاکستان نے طیارے گرا کر اربوں روپے کا نقصان کردیا،ویڈیو نہ صرف چین بلکہ پاکستان ، بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی وائرل ہوگئی اور صارفین تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے دکھائی دئیے۔



















