پاکستان ،بھارت فوری مذاکرات شروع کریں،خلیج تعاون کونسل
جدہ: (مشرق نیوز) خلیج تعاون کونسل کوجنوبی ایشیا کی بگڑتی صورتحال پر تشویش،پاکستان ،بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل خلیج تعاون کونسل جاسم البدیوی نے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے، بات چیت کی زبان کو ترجیح دینے ،بین الاقوامی قانون ،اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق اختلافات کے حل کیلئے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا، دہشتگردی کی مخالفت میں خلیج تعاون کونسل کے اصولی موقف کا بھی اعادہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نے کہاسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری اپنی کوششیں تیز کرے۔



















