اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے ملاقات کی،شہبازشریف نے صدر رجب طیب اردوان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت کےساتھ خطے میں امن کے مطالبے پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان کےلئے ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک ،عوام کے درمیان تاریخی و گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے،پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا،پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ،انسداد دہشتگردی کوششوں میں عظیم قربانیاں دیں،90,000 ہلاکتیں اور 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان شامل ہے۔
شہبازشریف نے کہابھارتی اقدامات انسداد دہشتگردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے،بھارت پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا اور پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے،بھارت نے ابھی تک پہلگام واقعہ کے پس پردہ حقائق کا پتہ لگانے کےلئے قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا جواب دینا ہے۔
وزیراعظم نے کہاپاکستان شفاف تحقیقات میں مکمل تعاون کرےگا اور اگر ترکیہ شامل ہوتا ہے تو خیرمقدم کرینگے،توجہ اقتصادی بحالی و ترقی پر مرکوز ،پڑوس میں امن و سلامتی کی ضرورت ہے، ترکیہ کے سفیر نے پاکستان کے موقف کی حمایت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کےلئے موجودہ بحران میں تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔
دوسری جانب اسحاق ڈار نے یونانی ، سوئس وزرائے خارجہ سے ر ابطہ کیا،نائب وزیراعظم نے کہابھارت کا رویہ علاقائی امن کےلئے خطرہ ہے، پاکستان ملکی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
یونانی و سوئس وزرائے خارجہ نے پاکستان کے موقف کی حمایت اور غیرجانبدار تحقیقات کی تجویز کو سراہا،اسحاق ڈار نے حقائق کی آزاد و شفاف تحقیقات کے پاکستانی مطالبے کا اعادہ کیا،یونانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کو روکنے کیلئے تحمل پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار و شفاف انکوائری کیلئے تجویز کا خیرمقدم کیا،دونوں رہنماوں نے علاقائی و عالمی پیشرفت پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















