پاکستان کاپانی روکا گیا تو کھلی جنگ ہوگی، سابق بھارتی وزیر
نئی دہلی:(مشرق نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پانی پر بھارتی پروپیگنڈا پھر بے نقاب ہوگیا، کانگریس سے تعلق رکھنے والے سابق بھارتی وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعووں کا پول کھول دیا۔
سیف الدین سوز نے کہاپانی پاکستان کی لائف لائن ہے، روکنے کی کوشش کی گئی تو کھلی جنگ ہوگی،پانی زراعت اور پینے کیلئے استعمال ہوتا ہے، روکنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب ، جموں و کشمیر مکمل طور پر ڈوب جائیں گے،پاکستان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔



















