کوئٹہ:(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم وسربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے سب سبق حاصل کرلیں، سیاست آئین وقانون کے مطابق ہونی چاہیے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہاتاریخ کا سبق بڑا تلخ ہے، دہرانا نہیں چاہیے، عوام کوبنیادی حقوق دینا ہوں گے، ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہو گا، ملک آئین کے بغیر نہیں چلتے۔
سابق وزیراعظم نے کہا نوازشریف کی جماعت اقتدارمیں ہے، جوکچھ ہورہا ہے براہ راست ذمہ دارنوازشریف ہی ہیں، بلوچستان کے مسائل کا ایک ہی حل ہے ملکی نظام کو آئین کے مطابق چلایا جائے،کبھی کسی غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں رہا۔
ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہو گا،شاہد خاقان عباسی



















