بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں: عالیہ حمزہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے5 مئی تک پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے حفاظتی ضمانت منظور کی، عالیہ حمزہ وکیل احد کھوکھر و دیگر وکلا کے ساتھ پیش ہوئیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہاعدالتوں کو آکر بتاتے ہیں آپ کی کوئی اوقات نہیں، آپ ضمانت دیں یا کچھ بھی کریں، انہوں نے جب گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کر لیتے ہیں، ارباب اختیار کو نجانے میری کون سی بات بری لگی ایف آئی آرز پر ایف آئی آرز درج ہو رہی ہیں، مجھے تو یاد بھی نہیں کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔