دی ہیگ (مشرق نیوز) عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کےخلاف غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل روکنے پر درجنوں ممالک کی شکایت پر سماعت کا آغاز ہو گیا،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شروع ہونے والی ابتدائی سماعت میں فلسطینی نمائندے دلائل پیش کریں گے،اگلے 5 روز تک جاری رہنے والی سماعتوں میں تقریباً 40 ممالک اپنے خیالات کا اظہار کریں گے،امریکہ بدھ کے روز عدالت میں اپنا موقف پیش کرے گا جبکہ اسرائیل سماعتوں میں شریک نہیں ہوگا،درجنوں ممالک نے اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائدکرتے ہوئے کہا صیہونی ریاست نے 2 مارچ 2025 سے غزہ کے 2.3 ملین باشندوں کےلئے تمام رسد بند کر دی،درخواست میں کہا گیا ہے حالانکہ اس سے قبل ہی جنگ بندی کے دوران غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے جمع کیا گیا غذائی ذخیرہ تقریباً ختم ہو چکا تھا اور پھر رسد بند ہوجانے سے بھوک سے ہلاکتوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
عالمی عدالت میں غزہ پر امدادی ناکہ بندی پر اسرائیل کیخلاف سماعت شروع



















