شہری پاکستان کاسفر نہ کریں،برطانیہ،روس کی ایڈوائزری

ماسکو،برطانیہ:(مشرق نیوز)روس ،برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔

روسی سفارت خانے کی جانب سے انتباہ میں کہا گیا روسی شہری کشیدگی کم اور صورتحال مستحکم ہونے تک پاکستان کا سفرنہ کریں،روسی سفارت خانے کے مطابق ہدایات پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اوربعض حکام کے جنگجویانہ بیانات کے تناظرمیں دی گئیں۔

برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کےلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا برطانوی شہری بھارت ، پاکستان کی سرحد کے 10 کلومیٹر کے اندر سفر سے گریزکریں۔