بھارت اورپاکستان تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ

نیویارک: (بیورورپورٹ)اقوام متحدہ نے بھارت،پاکستان کو تحمل کامظاہرہ کرنے کامشورہ دےدیا۔

ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کادونوں ممالک کی حکومتوں سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوا لیکن صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں ،کوئی بھی مسئلہ بامعنی باہمی رابطے کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔