آزاد کشمیر میں ٹارگٹس کی نشاندہی کرکے حملے کی تیاری مکمل کر لی،بھارتی میڈیا

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے سکیورٹی فورسز نے آزاد کشمیر میں کچھ ٹارگٹس کی نشاندہی کرکے حملے کی تیاری مکمل کر لی ۔

”انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد نریندر مودی حکومت ایک اور بالاکوٹ طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،بھارتی فوج نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو آپریشنل آپشنز ، سٹرٹیجک سفارشات پر بریفنگ دی،ساری منصوبہ بندی 40 گھنٹے کے اندر اندر کی گئی،لائن آف کنٹرول پر فوج کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،پاکستان آرمی نے بھی لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ کر دیا۔