ٹرمپ کی تجارتی ،چینی مصنوعات پر 245 فیصد ٹیرف عائد

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ نے تجارتی جنگ کو نئی سطح پر پہنچا دیا،چینی مصنوعات پر 245 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ،ٹرمپ نے کہاچین کی غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں کا جواب دینا ضروری تھا۔

وائٹ ہاوس کے مطابق فیصلہ چین کی جانب سے جوابی معاشی اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا،اقدام معاشی و قومی سلامتی دونوں حوالوں سے ضروری ہے، 125 فیصد جوابی ، منشیات بحران سے نمٹنے کےلئے 20 اور منتخب اشیا پر 7.5 سے 100 فیصد کے درمیان ٹیرف شامل ہے۔

ادھر معاشی ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہاامریکی سخت اقدامات سے صارفین پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا، عالمی تجارتی تعلقات مزید کشیدہ ہوں گے اور سپلائی چین میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔