ٹنڈو جام میں پاور شو،کینالز منصوبے پر سمجھوتا نہیں کرینگے،پیپلز پارٹی

ٹنڈو جام:(مشرق نیوز)پیپلز پارٹی کاٹنڈو جام میں پاور شو،کینالز منصوبے پر سمجھوتہ نہ کرنے کااعلان کردیا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کچھ بھی ہوجائے پیپلزپارٹی کینالر منصوبے پر سمجھوتہ نہیں کرے گی،جیالوں کے نعرے اسلام آباد تک پہنچاناچاہتا ہوں،18اپریل کو عوام کو کینالز منصوبے سے آگاہ کریں گے، پیپلزپارٹی تاریخی جلسہ کرے گی،مسئلہ سندھ کے عوام کیلئے جینے مرنے کا ہے، عوام کا بھروسہ صرف پیپلزپارٹی پر ہے، بلاول بھٹو عوام کو بتانا چاہتے ہیں حکمران کیا چاہتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہاکچھ لوگ نہروں کے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں، کسی منصوبے کی منظوری میں صدر مملکت کا اختیار نہیں اگرکسی نے آئین پڑھا ہے تو پتہ ہونا چاہیے صدرمملکت کے پاس تو ایک کلومیٹر سڑک پاس کرنے کا اختیار نہیں ،آصف زرداری نے ہمیشہ پاکستان بچایا ۔

فریال تالپور نے کہا”6 کینال نامنظور“ کے نعرے بازی کا مقصد کینال نہیں بننے دیں گے، 18اپریل کوسب حیدرآباد میں اکٹھے ہوں گے، پانی اور سب کی زندگیوں کا سوال ہے، کہیں سندھ کربلا نہ بن جائے،شہیدوں کے جنازے اٹھائے ،کینالزنہیں بننے دیں گے،کینالز بنا کر سندھ کے گلستان کواجاڑنا چاہ رہے ہیں،پیپلز پارٹی آخری دم تک لڑے گی۔