روس کا یوکرین پر میزائل حملہ،32افراد ہلاک،متعدد زخمی

کیف:(مشرق نیوز)روس کایوکرینی شہر سومی پر میزائل حملہ،32افراد ہلاک،80سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملہ رواں سال یوکرین پر ہونےوالا سب سے زیادہ ہلاکت خیز ہے ،میزائل سڑکوں پر گرے ،بس ،گاڑیوں میں سوار کئی شہری نشانہ بنے ،متعدد گھر ،تعلیمی ادارے منہدم ہوگئے،ہلاک ہونے والے افراد گرجا گھروں میں عبادت کےلئے جا رہے تھے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہاحملہ دہشتگرد اقدام ، عام شہریوں کو نقصان پہنچانا بدمعاشوں کا کام ہے،عالمی برادری روس کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے۔