افغان شہریوں کی ملک بدری روکی جائے،ملالہ فنڈ

برمنگھم :(مشرق نیوز)ملالہ فنڈ نے پاکستان سے افغانیوں کی ملک بدری روکنے کامطالبہ کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیان میں ملالہ فنڈ نے حکومت سے مطالبہ کیا افغان مہاجرین و طویل عرصے سے پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی ملک بدری کو فوری طور پر روکے،افغان لڑکیوں اور خواتین کو افغانستان میں طالبان کے ظلم و ستم کا سامنا ہے،افغان شہریوں کو ملک بدر کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ،اقدام سے معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوں گے،ملالہ فنڈ نے بین الاقوامی برادری، مختلف حکومتوں، فاﺅنڈیشنز، سول سوسائٹی و دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا بے گھر ہونےوالے افغان شہریوں کی مدد کریں۔