پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی میں پھوٹ واضح،عاطف خان کی بھی گنڈا پور کیخلاف لب کشائی،پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ کے بیانات کانوٹس لے لیا۔
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا وزیر اعلیٰ کا میرے ساتھ اختلاف تو ٹھیک ہے مگراسد قیصر، شکیل خان سمیت سینئر رہنماوں کیخلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے پارٹی فنڈز کے دعوے کا علم نہیں، لیڈرشپ نے کہا ہے اندر کے معاملات سامنے نہ لائیں،علی امین گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کرائی جائیں، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں لیکن وقت لڑائی کا نہیں، وزیراعلیٰ بیان بازی کی بجائے امن و امان کی بحالی ،گورننس بہتر بنانے پر توجہ دیں۔
عاطف خان نے کہابانی پی ٹی آئی کی رہائی کوششوں کو کمزور نہیں کرنا چاہیے اگر عمران خان نے خلاف کوئی بیان دیا تو تصدیق کی جائے،کوئی فارورڈ گروپ بننے نہیں جارہا، پارٹی میں اختلاف ہوتا ہے لیکن بانی کی رہائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈا پور ، عاطف خان کے درمیان طنزیہ جملوں کا تبادلہ ہوا،علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کو خراب کارکردگی کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر عہدے سے ہٹائے جانے کا ذکر کیا اور عہدہ واپس ملنے پر طنز بھی کیا،گروپ میں موجود دیگر اراکین نے عاطف خان کو مبارک باد دی تاہم عاطف خان نے وزیراعلیٰ کی طنز کو نظرانداز کرتے ہوئے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔
ادھرپشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے لگائے گئے کیمپ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا پارٹی میںوائے،ایکس ،زیڈکی کوئی حیثیت نہیں ،وزیر اعلیٰ کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور کے بیانات کاسینئر پارٹی قیادت نے نوٹس لے لیا،پارٹی میں علی امین گنڈا پور ہوں یا تیمور جھگڑا سب بانی کے کارکن ہیں ،فریقین کو حالیہ صورتحال میں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے،علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ کے منصب کیلئے بانی چیئرمین نے منتخب کیا، عمران خان کو جیل سے نکالنے کی جدوجہد کررہے ہیں،آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں احتجاج کریں گے۔
دوسری جانب پارٹی کی سینئر قیادت نے انکشاف کیا ہے دھڑوں کی سرپرستی بشریٰ ، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات کررہی ہیں،جلد ہی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرکے صورتحال سامنے رکھی جائے گی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گروپوں کی سرپرستی سے دھڑے بندی کو فروغ ملنے کےساتھ پارٹی تقسیم کا شکارہورہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے درخواست کی جائےگی مخصوص کمیٹی کے ذریعے پارٹی رہنماﺅں ، ورکروں تک ہدایات پہنچائی جائیں، مختلف رہنماوں کے ذریعے آنے والے پیغامات سے انتشار پیداہورہا ہے،ذرائع کے مطابق سینئر قیادت عمران خان کے سامنے معاملہ اٹھائے گی ایکشن نہ لیاگیاتو اختلافات کم ہونے کی بجائے بڑھتے رہیں گے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















