لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے پاک فوج کا قومی سلامتی کےساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے،دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کررہے ہیں، مہنگائی نچلی ترین سطح پر آچکی ،تمام اعداد و شمار بتارہے ہیں پاکستان نے اڑان بھرلی،جلد دنیا کی بہترین معیشتوں میں شمار ہوگا،عوام اصل طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل ،درست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں، ریاست کو بچایا۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاوزیر اعظم شہباز شریف نے سستی بجلی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا،اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیز معاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کیلئے ملکی مفادات کو داﺅ پر لگایا،شہباز شریف کی مدبرانہ سوچ ،باصلاحیت ٹیم کی بدولت معاشی استحکام آچکا ، موجودہ حکومت ملک وقوم کی خدمت کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے ،بجلی قیمتوں میں کمی واضح ثبوت ہے۔
وزیراطلاعات نے بجلی سستی ہونے سے معاشی سرگرمیاں تیز ،روز گار کے مواقعوں میں اضافہ ،ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، پاکستان ہے توہم ہیں ورنہ کوئی اہمیت نہیں،عوام جانتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کےلئے کس سیاسی جماعت نے خطوط لکھے ،ناتجربہ کار شخص کے ہاتھوں میں ملکی کمان ہونے سے پاکستان کو شدید معاشی ، سیاسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،2017میں نواز شریف کو اقتدار سے الگ نہ کیا جاتا تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوتا۔
عطا تارڑ نے کہا ملک کو عظیم بنانے کےلئے مزید آگے بڑھتے رہیں گے، آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کےساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے ،ٹیم ورک کی بدولت کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے،پالیسی ریٹ 22سے 12فیصد پرآگیا ،،سٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے،موجودہ حکومت عوام کو ریلیف کےلئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ،کئے گئے تمام وعدوں کو ایک ایک کر کے پورا کیا جائے گا۔
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ



















