نعیم الرحمن کافون، عوام کو ریلیف کامشن جاری رکھیں گے:شہبازشریف
کراچی، اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو ترجیح دی اور مشن جاری رکھیں گے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے فون کرکے بجلی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا،شہبازشریف نے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہامشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو ترجیح دی اور مشن جاری رکھیں گے،ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا،ٹیلی فونک گفتگو میںدونوں رہنماوں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری ، ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کےخلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاصہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کیلئے پاکستان کا موقف واضح ہے۔



















