بیجنگ (مشرق نیوز) چین نے کہا ہے عالمی منڈی نے بھی ٹرمپ ٹیرف کو مسترد کردیا ، وقت آگیا ہے امریکی صدر اپنے غلط اقدامات کو روک لیں،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا امریکہ تجارتی شراکت داروں کےساتھ باہمی مشاورت سے مسئلے کا حل نکالے۔
عالمی منڈیوں کا ٹرمپ کے ٹیکسز پر ردعمل واضح ہے، ادھر چینی صحت ، ٹیکسٹائل ، الیکٹرانکس و دیگر تجارتی شعبوں کی متعدد کامرس ایسوسی ایشنز نے بیان میں کہا چینی صنعتکاروں ،سرمایہ کاروں کو متحد ہو کر متبادل منڈیاں تلاش کرنا چاہیے ،ٹیرف سے امریکہ میں مہنگائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوجائے گی۔
عالمی منڈی نے بھی ٹیرف مسترد کردیا،ٹرمپ اپنے غلط اقدامات روکیں:چین



















