اسرائیلی دہشت گردی میں مزید100سے زائد فلسطینی شہید

غزہ (مشرق نیوز) اسرائیلی دہشت گردی نہ رکی،بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری ،خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی ہوگئے، دہشت گرد اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین سکولوں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا۔

علاوہ ازیںاسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقوں سے مزید جبری بے دخلی کے احکامات بھی جاری کر دئیے ،اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے 2ہفتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہو گئے،ادھر حماس نے خبردار کیا اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کےلئے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔