ہیوسٹن ،منی لانڈرنگ کےخلاف بڑا کریک ڈاون، پاکستانیوں سمیت 45افراد گرفتار

ہیوسٹن :(بیورورپورٹ)ہیوسٹن میں منی لانڈرنگ کےخلاف بڑا کریک ڈاون، پاکستانیوں سمیت 45افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے کریک ڈاﺅن کے دوران گھروں پر چھاپے مارے،کارروائی میں700 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا،31 غیر قانونی تارکین وطن کو بھی گرفتار کیا گیا، دستاویزات میں جعل سازی، مالی فراڈ اور غیر قانونی طور پر رقوم منتقل کرنے کے الزامات ہیں۔

حکام کے مطابق کارروائی کئی ماہ سے جاری تحقیقات کا نتیجہ ہے، مقصد امریکہ میں مالیاتی جرائم اور غیر قانونی رقوم کی ترسیل کو روکنا تھا،گرفتار افراد کےخلاف مقدمات درج کر لیے ،مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔