2 درجن امریکی ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)2 درجن امریکی ریاستوں نے شعبہ صحت میں اربوں ڈالرز فنڈز کٹوتی پر ٹرمپ انتظامیہ کےخلاف مقدمہ دائر کردیا،مقدمہ ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کے اتحاد نے دائر کیا۔

نیویارک سٹیٹ، کولوراڈو، کولمبیا، پنسلوانیا و دیگر ریاستوں کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا کٹوتی غیرقانونی ہے ،وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی منطقی جواز پیش نہیں کیا گیا،کٹوتی سے عوامی صحت کو شدید نقصان پہنچے گا ،مستقبل میں وبائیں و دیگر عام امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا،ٹرمپ انتظامیہ کو فوری طور پر فنڈز میں کٹوتی کرنے سے روکاجائے