یواین سیکرٹری جنرل سے ملاقات،مسئلہ کشمیر کامنصفانہ حل ناگزیر ہے: طارق فاطمی

نیویارک:(بیورورپورٹ)معاون خصوصی وزیراعظم طارق فاطمی نے کہاہے مسئلہ کشمیر کامنصفانہ حل ناگزیر ہے، عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینیوں کیخلاف بدترین ظلم سے روکے۔

طارق فاطمی نے یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی، کشمیر ،فلسطین سمیت مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معاون خصوصی وزیراعظم نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی ترجیحات سے آگاہ کرنے کےساتھ یو این چارٹر و امن مشنز میں پاکستان کے دیرینہ عزم کو اجاگر کیا،طارق فاطمی نے کہامقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے،عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کےخلاف ظلم و جبر اور دہشتگردی کی مہم ختم کرنے کا پابند کرے،معاون خصوصی وزیراعظم نے افغانستان سے ہونےوالی سرحد پار دہشتگردی کو بھی اجاگر کرتے ہوئے دہشتگردی کےخلاف اقوام متحدہ معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔