اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو طلب کرلیا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس شام 5 بجے ہوگا،قومی اسمبلی کے اجلاس میں معمول کا حکومتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا اور حکومت مختلف بلز بھی قانون سازی کےلئے پیش کرے گی،پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ہفتے جاری رہے گا۔
صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو طلب کرلیا



















