حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا ہاتھ ،ہسپتالوں میں شکایات ڈیسک قائم کر دیئے،عظمیٰ بخاری


لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے دہشتگرد حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا ہاتھ ، پنجاب پولیس نے لاکھانی چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بناتے ہوئے 2دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ۔

ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ڈی جی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا31واں حملہ تھا، پنجاب میں پولیس کو دہشتگردی کےخلاف وسائل فراہم کیے گئے، پنجاب میں پولیس کے محکمے کو مضبوط بنایا گیا، پنجاب پولیس نے ڈی جی خان میں دہشتگردوں کےخلاف کامیاب کارروائی کی،20سے30دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا،2مارے گئے، پنجاب پولیس نے لاکھانی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا وزیراعلیٰ مریم نوازدہشتگردی کےخلاف آپریشن کو خود مانیٹر کرتی رہیں پنجاب پولیس نے عید کے موقع پر حالات خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا، دہشت گرد حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا ہاتھ ہے، پنجاب میں سی ٹی ڈی کا ادارہ بہت اچھااپنا کام کررہا ہے،عظمیٰ بخاری نے صحت کی سہولیات بارے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورے کے بعد جناح ہسپتال میں سہولیات کو بہتر بنایا گیا، مریم نواز نے حکم دیا اب ہسپتالوں میں ادویات کی لسٹ آویزں ہوگی، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز حاضری یقینی بنائی جارہی ہے،ہسپتالوں میں وزیراعلیٰ شکایات ڈیسک قائم کر دیئے گئے ، مریض ،لواحقین شکایات درج کرا سکتے ہیں۔