”را“قتل، ٹارگٹ کلنگ اور اقلیتوں پر مظالم میں ملوث ،پابندی لگائی جائے، امریکی کمیشن

واشنگٹن:(خواجہ فا روق) امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے کہاہے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ماورائے عدالت قتل، ٹارگٹ کلنگ اور اقلیتوں پر مظالم میں ملوث ہے،پابندی لگائی جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ”را“ کا منظم طور پر سکھوں، مسلمانوں، دلتوں اور مسیحیوں کو نشانہ عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،بھارتی خفیہ ایجنسی نے حکومتی اداروں کےساتھ ملکر بھارتی میڈیا کو کنٹرول کیا اور داخلی تنقید کو دبانے کےلئے خفیہ نگرانی، جھوٹے مقدمات ،خوف و ہراس کی پالیسی اپنائی

امریکی کمیشن نے کہابھارت میں اقلیتوں پر حملوں ، نفرت انگیز جرائم میں 70 فیصد اضافہ ہوا، 1200 سے زائد نفرت انگیز واقعات سامنے آئے ،براہ راست ”را“ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ،”را“ کی سرگرمیاں نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی انسانی حقوق و امن کےلئے خطرہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا1100 سے زائد اقلیتی رہنماوں کو نشانہ بنایا گیا ،اقلیتوں کے حقوق ڈیٹا میں ردوبدل کر کے عالمی سطح پر پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے،عالمی سطح پر بھارت پر سفارتی دباو بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ انکشافات بھارتی حکومت کے اقلیت دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کرتے ہیں، ماہرین نے کہااگر امریکہ ، یورپی ممالک نے رپورٹ پر عملی قدم اٹھایا تو ”را“ پر عالمی سطح پر سخت پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں۔