نیویارک: (خواجہ فاروق) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ”کرپشن مٹاﺅ‘ ملک محفوظ بناﺅ“ مہم کو زبردست پذیرائی، ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے جراتمندانہ اقدامات کرتے ہوئے کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی امریکہ دوبارہ گریٹ مہم نے مبینہ طور پر میڈیکل آڈلٹ ڈے کئیر بروکلین نیویارک فراڈ کے مرکزی کردار میاں فیاض انصاری، افتخار بٹ، راجہ آزاد گل، ظفر اقبال، احسن چغتائی، کاشف حسین، ذکیہ نورین، شیخ زاہد، عطیہ شہناز، ذکیہ خان و دیگر آفیشل کرپٹ افراد کی نیندیں حرام کردیں، راجہ آزاد گل کرپشن سکینڈل پر جیل میں ہیں، سابق کمشنر ہیومن رائٹس ملک ندیم عابد، ذکیہ نورین خٹک، ذکیہ خان وغیرہ ضمانت پر رہا ہیں، تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونے سے مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے مافیا کیخلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے پورے امریکہ کو جرائم و کرپشن سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔ کاش پٹیل کے جراتمندانہ اقدامات سے کریڈٹ کارڈ، میڈیکل مافیا و دیگر خوفزدہ ہوکر زیرزمین چلے گئے اور کچھ دوسرے ملکوں میں نقل مکانی کررہے ہیں۔
پاکستانی کمیونٹی نے صدر ٹرمپ، کاش پٹیل کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہم کو کرپٹ عناصر کے مکمل خاتمے تک جاری رکھا جائے، پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والے پاکستانی امریکن کو نشان عبرت بنایا جائے، کرپشن مٹاو مہم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ امید ہے امریکہ جلد مافیا سے پاک اور کمیونٹی میں موجود مافیا کاخاتمہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق افتخار بٹ کی بیوی لا فرم میں کام کرتی ہے اور میاں فیاض سیاسی جماعت کے امریکہ میں نائب صدر ہیں، بیٹا وکیل ہے، دونوں برملا کہتے ہیں قانون سے مبراّ ہیں کیونکہ رابطے قانون پر عملدرآمد کرانے والوں سے ہیں، کمیونٹی میں تاثر پایا جاتا ہے، میاں فیاض انصاری میڈیکل اور کنسٹرکشن مافیا میں سیاسی جماعت کے کچھ اہم رہنما بھی ملوث ہیں، انجینئر روحیل ڈار کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے۔
سٹور کرپشن میں جیل رہنے والے طارق خان امریکن ڈیمو کریٹ سیاسی پارٹی سے خصوصی تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اعجاز عامر کےساتھ مبینہ طور پر سازباز کر کے پاکستان سے نرسیں لانے کے منصوبے پر گامزن ہیں، کرپشن، غربت کا شکار پاکستا نی نوجوان لڑکیوں کو سہانے خوابوں کا لالچ دیا جاتا ہے، نیویارک سٹیٹ کے اسمبلی مین سے سازباز کرکے پاکستان کا دورہ کرکے حکومت کے کرپٹ سیاستدانوں کو بھی کاروبار کا حصہ دار بنالیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گروپ میں چند افراد منی لانڈرنگ کاروبار میں بھی ملوث ہیں، ایف بی آئی کو نوٹس لینا چاہئے، نیویارک پولیس مافیا کے 2 مسلم افسر اور ایک ڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ میئرنیویارک کے سابق مشیر احسن چغتائی کی سرپرستی کرتے ہیں، گرفتار ملزم آزاد گل پولیس افسروں کے گھروں کی مرمت، تزئین و آرائش مفت کرتا تھا، مافیا کی شکل میں کمیونٹی کے نام پر پروگرام منعقد کرائے، پولیس کے اعلیٰ افسروں سے تعلقات بنا کر پاکستانی امریکن پولیس افسروں کو پرموٹ ،تعارفی اسناد دلانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے، بروکلین کونی آئی لینڈ نیویارک میں رہائش پذیر پاکستانی امریکن کمیونٹی مافیا سے خوفزدہ ہیں۔
پولیس افسروں نے پنجاب پولیس کی طرز پر مال پانی بناو پالیس اپنا رکھی ہے اور پولیس سوسائٹی کے نام پر وردی میں ملبوس ہوکر کمیونٹی کو ہراساں کر کے فنڈ لیتی ہے جو کنفلکٹ آف انٹرسٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ پولیس ڈنر، لنچ کی آڑ میں ٹیبل بیچ کر کرپشن میں ملوث ہونے کا چرچا عام ہے، کمیونٹی کے مخصوص مافیا کے لوگوں کو عمرہ، حج پر لے جاتے ہیں اور کرپشن کے مرتکب ہوتے ہیں۔
عوامی حلقوں نے کہا کام نیویارک پولیس کا نام اور وردی کو استعمال کرکے کیا جاتا ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی امریکن کمیونٹی نے کمشنر پولیس، میئرنیو یارک اور گورنر نیویارک سٹیٹ سے اپیل کی ہے بروکلین کو امن کا گہوارہ بنانے ،کمیونٹی کو ہراسمنٹ، کرپشن سے محفوظ اور متحد بنانے کےلئے پاکستانی پولیس افسروں کو بروکلین سے دیگر ڈسٹرکٹ میں تبدیل، پاکستانی کمیونٹی کے پروگرام و مساجد میں شرکت پر پابندی لگائی جائے اور پولیس نیویارک میں پاکستان کی طرز پر بنائی جانے والی سوسائٹی پر بھی پابندی لگائی جائے۔
مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی حلقوں نے مزید کہا پاکستانی پولیس افسروں نے نیویارک میں مذہبی انتہاپسندی کو فروغ دینے کی مہم شروع کررکھی ہے جس سے امریکہ میں پیدا ہونے والے مسلم بچے انتہاپسندی، امریکہ دشمنی کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں، امریکہ کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے،صدر ٹرمپ پولیس فورس میں مذہبی بنیادوں پر دین کے نام پر سوسائٹی بنانے پر فوری پابندی لگانے کےلئے کانگریس میں بل پیش کر کے قانون سازی کریں، انتہاپسندی کو فروغ دینے والے پولیس افسروں کےخلاف محکمانہ قانونی کارروائی عمل میں لانے کےلئے فوری تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔
یہ امر قابل ذکر ہے پولیس فورس نیویارک کی سوسائٹی رجسٹرڈ ہے اسکے باوجود پاکستانی امریکن پولیس افسر رانا عدیل ، وحید اختر نے پاکستانی طرز حکومت و پنجاب کی کرپٹ پولیس کی طرح پاکستانی امریکن کمیونٹی، نیویارک پولیس کوگروپ بندی اور فورس کو بدنام کرنے کی بنیاد رکھ دی ایسے محسوس ہوتا ہے کسی بین القوالامی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ علاوہ ازیں مسلم پولیس افسر سوسائٹی کے صدر کیپٹن وحید مبینہ طور پر اکثر مساجد و نام نہاد کمیونٹی کی آرگنائزیشن میں گروپ بندی، انتشارپسندی اور قوم پرستی کا پرچار کرکے امریکہ میں نسلی منافرت پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔
ٹرمپ کی ”کرپشن مٹاﺅ‘ ملک محفوظ بناﺅ“ مہم کو زبردست پذیرائی،مافیا زیرزمین



















