لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پی ٹی آئی والے ہماری درخواست پر بھاگ جاتے ہیں اگر بلاول بھٹو میں ہمت ہے تو کان سے پکڑ کر لے آئیں، پنجاب سندھ کے پانی پر دعویٰ نہیں کر سکتا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاصحت کا شعبہ مافیا کے نرغے میں ہے لیکن کسی کو بھی مریضوں کو ادویات سے محروم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،وزیر اعلیٰ کے ویژن سے ہم آہنگی نہ رکھنے والوں کےلئے محکمے میں کوئی جگہ نہیں،عید الفطر تک سب ملازمین کو تنخواہ مل جائے گی، پنجاب آرٹ کونسل کے زیر اہتمام گانے کے مقابلے میں اول آنے والے نوجوانوں کو حکومتی پلیٹ فارم سے لانچ کیا جائےگا، لیپ ٹاپ سکیم کے تحت پنجاب کےساتھ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی سکالرشپس دی جائیں گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا30لاکھ خاندانوں کو عزت و وقار کےساتھ 10ہزار روپے پے آرڈر دئیے جا رہے ہیں جو تاریخی اقدام ہے،ستھرا پنجاب منصوبہ مختلف کمپنیوں کو آﺅٹ سورس کیا گیا تاکہ ملازمین کو بروقت تنخواہیں مل سکیں، ہسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ ہونا چاہیے اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، مریم نواز کا ہسپتالوں کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے جہاں انہوں نے واضح کیا اگر کوئی افسر کام نہیں کرے گا تو گھر جانا ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے کہاملک میں پانی کی شدید کمی ہے اور پنجاب میں پانی کے ذخائر میں 41فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،سندھ و دیگر صوبوں کو بھی پانی کی بہتر مینجمنٹ پر توجہ دینا ہوگی،دہشتگردی کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے لیکن پنجاب کی سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 6 حملوں کو ناکام بنایا ،جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں پہلے بھی دہشتگردی کےخلاف جنگ جیت چکے اب بھی کامیاب ہوں گے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















