اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں، جمہوری روایات کے فروغ سے ملک میں استحکام ممکن ہوگا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں: رانا ثناءاللہ



















